لیاقت پور‘ جائیداد تنازع پر چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لیاقت پور‘ جائیداد تنازع پر چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  

لیاقت پور (نامہ نگار+ نمائندہ پاکستان) جائیداد کے تنازعہ پر دن دیہاڑے بھتیجے نے خنجر کے وار کر کے چچا کو قتل کر دیا،ملزم بھائی اور ولد سمیت گرفتار،تفصیل کے مطابق متعدد سنگین مقدمات میں ملوث مہتاب عرف تابی کو جائیداد کے تنازعہ پر اس کے بھتیجے شعیب جعفر نے خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا،مقتول کو ریسکیو1122کے زریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور منتقل کیا گیا تاہم(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا،وجہ عناد جائیداد کا تنازعہ بتائی جاتی ہے،شک کی بناء پر پولیس تھانہ لیاقت پور نے شعیب کے بھائی اسامہ جعفر اور والد ماسٹر جعفرکو بھی گرفتار کر لیا ہے،جبکہ مقتول کے بھائی چوہدری دلاور کاکہنا ہے کہ مہتاب کو اس کے بھائی ماسٹر جعفر حسین نے جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے،انہوں نے حکومت وقت سے انصاف کا تقاضا کیا ہے،اس میں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کے مقتول مہتاب مختلف سنگین جرائم جن میں ،فائرنگ،قتل ،ڈکیتی کے علاوہ دیگر میں ملوث تھا ۔مقتول مہتاب عرف تابی ،زمیندار وایڈووکیٹ چوہدری مختار احمد کا بیٹا تھا۔

چچا قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -