انسانی حقوق کی تنظیم کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں قید قتل کے مجرم کو آج دی جانیوالی بھانسی روک دی، آئندہ سماعت 27 ستمبر مقرر
وہاڑی(بیورورپورٹ)انسانی حقوق کی تنظیم کی درخواست پر عدالت عظمیٰ نے قتل کے مجرم کو آج صبح دی جانے والی پھانسی روک دی،آئندہ سماعت 27ستمبر مقرر کر دی،تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
معروف عالم دین قاری محمد عبداللہ چشتی کے قتل کے مقدمہ میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرم امداد علی جسے آج 20ستمبر کو صبح ساڑھے پانچ بجے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں تختہ دار لٹکایا جانا تھا اس سے قبل ہی انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے اُس کی پھانسی رکوانے کے لیے درخواست دی تھی جس میں تنظیم نے استدعا کی تھی کہ قتل کے مجرم امداد علی کا ذہنی توازن درست نہیں لہذا اس حالت میں اُسے پھانسی نہ دی جائے جس پر عدالت عظمیٰ نے اُس کی پھانسی کی سزا سے 14گھنٹے قبل اُس پر عملدرآمد عارضی طور پر معطل کر کے درخواست کی آئندہ سماعت کے لیے 27ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عدالت نے امداد علی کو 26جولائی 2016کو پھانسی دینے کا حکم دیا تھا جس پر انسانی حقوق کی تنظیم نے ہائیکورٹ سے سٹے لے لیا تھا۔
پھانسی روک دی