ہائی سکول دھوری اڈا کے ٹیچر کا طلبہ پر مبینہ تشدد ‘ ارباب اختیار کارروائی کریں ‘ والدین

ہائی سکول دھوری اڈا کے ٹیچر کا طلبہ پر مبینہ تشدد ‘ ارباب اختیار کارروائی ...

  

چوک اعظم(سپیشل رپورٹر )چکنمبر435ٹی ڈی اے کے ریٹائرڈ فوجی محمد نواز ،محمد ریاض نے اپنے بچوں کے ہمراہ پریس کلب چوک اعظم آکر بتایا کہ ہمارے بیٹے نیک محمد طاہر اقبال اعجاز احمد دھوری اڈا گورنمنٹ ہائی سکول عبدالہ والہ کلاس نہم کے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

سٹوڈنٹ ہیں عید کی چھٹیوں کے بعد اگلے روز 15ستمبر کی چھٹی بھی گزار بیٹھے اسی وجہ سے کلاس کو ایک پریڈ پڑھانے والے سکول ٹیچر محمد رفیق منجیرا نے ہمارے ان تینوں بیٹوں کو تھپڑوں گھونسوں لاتوں سے مارا پیٹا اور وقفہ وقفہ سے بچوں پر سر عام تشدد کرتا رہااور بچوں کو سکول سے باہر نکال دیا اور بچوں کو دھمکیاں دیں کہ آئندہ سکول میں قدم نہ رکھنا۔ والدین نے ڈی سی او لیہ ای ڈی او ایجوکیشن لیہ وزیر اعلی پنجاب سے ٹیچر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -