توہین عدالت کی درخواست پر ڈی ایس ریلوے، ڈی سی او کو نوٹس جاری، سماعت 19اکتوبر تک ملتوی

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی ایس ریلوے، ڈی سی او کو نوٹس جاری، سماعت 19اکتوبر ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے توہین عدالت کی درخواست پرریلوے ملتان ڈویژن کے ڈی ایس ظفراللہ کلوڑ اورڈی سی او طاہر مسعود مروت کونوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ اور شق وار جواب 15 (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

روز میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔فاضل عدالت میں محمد شکیل نے درخواست توہین عدالت دائر کی تھی کہ اس نے محکمہ ریلوے سے باقاعدہ نیلامی میں پلیٹ فارم نمبر 2 پر سٹال ٹھیکے پر حاصل کیالیکن ریلوے حکام نے مدت ختم ہونے پر معاہدہ کے مطابق توسیع کی بجائے اس کا ٹھیکہ ختم کرنا چاہتے تھے جس پر فا ضل عدالت سے رجوع کیا تو واجبات کی ادائیگی پر نیلامی تک اس کو بے دخل نہ کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن اب زبردستی دوبارہ اس کا سٹال بند کرکے بے دخل کرنا چاہتے ہیں اس لئے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔

توہین عدالت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -