لنڈی کوتل میں سماجی برائیوں کیخلاف گرینڈ جرگہ کا انعقاد

لنڈی کوتل میں سماجی برائیوں کیخلاف گرینڈ جرگہ کا انعقاد

  

خیبرایجنسی بیورورپورٹ)لنڈیکوتل میں ہوائی فائر نگ اور آتش بازی کی روک تھام اور جوئے اڈوں کے خلاف گرینڈ جر گہ منعقد ہوا ،جر گے میں تینوں اقوام خیبر ذخہ خیل آفریدی،شینواری اور شلمان کے مشران کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،شینواری اور شلمان قوم کے مشران نے معاہدے پر دستخط کیا خیبر ذخہ خیل آفریدی قوم کے مشران نے جمعہ کے دن تک مہلت مانگ لیا ،معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرینگے ،تحصیلدار ارشاد خان کا جرگے سے خطاب لنڈیکوتل پولیٹکل انتظامیہ کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود کی ہدایت پر تحصیلدار ارشاد خان مہمندنے علاقے میں شادی بیاہ اور دسرے مواقوں پر بے تحاشہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی روک تھام اور جوئے اڈوں کے خلاف گرینڈ جرگہ تحصیل دفتر میں منعقد کیا جرگے میں لنڈیکوتل کے تینوں اقوام آفریدی،شنواری اور لوئے شلمان اور کم شلمان کے مشران کے علاوہ ممبر قومی اسمبلی کے نمائندوں نے شرکت کی جر گہ سے خطاب کرتے ہوئے تحصیلدار ارشاد خان ،ملک عبدالرزاق آفریدی،ملک خیال محمد شنواری ،ملکزادہ ندیم آفریدی،ملک گران باچا اور زڑاہ ور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کسی کو غلط کام کرنے کی اجازات نہیں دینگے ہوائی فائر نگ کے بہت زیادہ نقصانات ہیں اور اس کے ساتھ علاقے میں جوئے کے اڈے اور شراب کے اڈے بھی ختم کئے جائے انہوں نے کہا کہ جہاں پر بھی غلط کام ہو رہے ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور اس میں قوم پولیٹکل انتظامیہ کے ساتھ بھر پو ر تعاون کر ینگے انہوں نے کہا کہ وہ پر امن قوم ہیں کسی کو علاقے میں شر وفساد پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے اور جو لو گ غلط کام کرتے ہیںیعنی جوئے کے اڈے اور شراب کے اڈے چلاتے ہیں وہ خود ذمہ دار ہونگے اور قوم انکے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کرے گا آخر میں پولیٹکل انتطامیہ نے ایک معاہدہ تحریر کیا جس پر شینواری قوم اور شلمانی قوم کے مشران نے دستخط کرکے جبکہ خیبر ذخہ خیل آفریدی قوم کے مشران نے جمعے کے دن تک وقت مہلت مانگ لی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -