وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایم پی اے اشفاق احمد کی ملاقات ‘ لیہ کے نشیبی علاقہ میں دریائے سندھ کے کٹاؤ کی صورتحال سے آگاہ کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایم پی اے اشفاق احمد کی ملاقات ‘ لیہ کے نشیبی علاقہ میں ...

  

لیہ(نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق احمد کی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ،ملاقات میں چوہدری اشفاق احمد نے وزیر اعلی پنجاب کو لیہ کے نشیبی علاقہ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

میں دریائے سندھ کے کٹاؤ کی کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا اور کٹاؤ کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر فوری اقدامات کرنے کی استدعا کی ۔وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ کٹاؤ کی روک تھام کیلئے ہنگامی طور پر اسٹڈ بنانے کیلئے کام شروع کر دیا جائے انہوں نے صوبائی وزیرایریگیشن و سیکرٹری ایریگیشن کو بھی موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لینے اور متاثرہ افراد کے نقصانات کے ازالہ کیلئے فوری رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کی ۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -