سیکرٹری لائیو سٹاک کا اچانک دورہ وہاڑی ‘ ملک پوائنٹ کاجائزہ
وہاڑی (بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری لا ئیو سٹاک نسیم صادق کا اچانک دورہ وہاڑی اور مختلف ملکِ پوائنٹ کا معائنہ کیا انکے ہمراہ ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ڈی او لا ئیو سٹاک محسن بھٹی ، پلان پا کستان کے ڈسٹرکٹ پراجیکٹ آفیسر مسِ شازیہ ، ما لک حیدر، محمد جاوید اور (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
میاں محمد غفور ایڈووکیٹ ودیگر بھی موجودتھے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب کا ویژن شہریوں کو ملا وٹ سے پا ک دو دھ فراہم کرنا ہے‘ دودھ کی پیداوار میں اضافہ کے لیے حکومت پنجاب مویشی پال حضرات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ پلان پاکستان کے تعاون سے شہریوں کو ملا وٹ سے پاک اور توانائی سے بھرپور دودھ دیا جائے ‘ وہاڑی دودھ کی پیداوار کے حوالہ سے ایک آئیڈیل علاقہ ہے ۔ ا س موقعہ پر ای ڈی او چودھری مشتاق علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ملکِ پوائنٹ پرروزانہ 450لیٹر دودھ فروخت ہو رہا ہے۔
نسیم صادق