امریکہ کشمیر معاملہ میں آنکھیں بند کرکے بھارت کی سپورٹ کر رہا ہے‘ ثروت قادری

امریکہ کشمیر معاملہ میں آنکھیں بند کرکے بھارت کی سپورٹ کر رہا ہے‘ ثروت قادری

  

ملتان (سٹی رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے تمام غیر منصفانہ رویوں سے چشم پوشی کرکے امریکہ حقائق سے منہ موڑ رہا ہے ،بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے وحشیانہ قتل پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق چیخ پڑے ہیں کہ کشمیر میں ہونے والے قتل عام کی تحقیقات اشد ضروری ہوگئی ہے،امریکہ ویسے تو انسانی حقوق کا (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

علمبردار بنتا ہے مگر کشمیر کے معاملے میں آنکھ بند کرکے بھارت کو سپورٹ کررہا ہے جو مجرمانہ عمل ہے ،اڑی سیکٹر میں بھارتی ہیڈکواٹر پر حملے کاالزام پاکستان پر لگاکر بھارت اپنے مذموم مقاصدچاہتا ہے ،بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،بھارت سن لے جیسا بوئے گا ویسے کاٹے گا یہ دنیا کا فطری عمل ہے ،بھارتی میڈیا مودی کی طرح انتہا پسند ہے جو حقائق کو جانے بغیر کسی بھی مسئلے کا سارا نزلہ پاکستان پر ڈال دیتا ہے مسئلہ کشمیر کو منصفانہ طور پر حل نہ کیا گیا تو یہ کسی بھی وقت پوری دنیا کی امن کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے ،اقوام متحدہ کی قرار دادیں امریکہ سمیت پوری عالمی برادری کو کشمیریوں کو حق خوداختیاری دلانے کا پابند کرتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اڑی میں بھارتی فوجی ہیڈ کواٹر پر حملہ خود ساختہ ہے ،بھارتی عوام مودی کی انتہا پسندی اور دہشتگردی کا نوٹس لے ،مودی نے یہ ہی رویہ اختیار رکھا تو بھارت کو ٹکڑے ہونے سے کوئی بچا نہیں سکے گا پوری پاکستانی قوم ملک کی بقاء وسلامی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بھارتی سازشوں کو اتحاد و یکجہتی سے کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

اعجاز قادری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -