کچھ غیر ملکی طاقتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں‘ وسیم اختر

کچھ غیر ملکی طاقتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں‘ وسیم اختر

  

بہاولپور( بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سیدوسیم اختر،ضلعی امیر ڈاکٹر محمد اشرف ،سٹی امیر سید ذیشان اخترنے مہمندایجنسی مسجد میں دوران نماز بم دھاکے کے نتیجے میں 28افراد کی شہادت پرانتہائی رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوگئے ہیں۔کچھ غیر(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

ملکی طاقتیں پاکستان کے امن وامان کوتباہ کرنا چاہتی ہیں جنہیں بے نقاب کرناضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور اس کے ماتحت اداروں کو اپنی پالیسیاں ازسرنوتشکیل دیتے ہوئے عوام کو تحفظ کا احساس دینا ہوگا اس کے لیے ضروری ہے کہ مہمندایجنسی سانحہ میں ملوث افراد کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔دہشتگری کے بزدلانہ واقعات پاکستان کے18کروڑ عوام کے جذبوں کو متزلزل نہیں کرسکتے۔بشمول 5ہزار سیکیورٹی فورسز کے50ہزار قیمتی جانوں کا ضیاع اور 100ارب کامعاشی نقصان اٹھانے کے باوجود دنیا میں پاکستان کو شک کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔گرین پاسپورٹ کی کہیں توقیر نہیں کی جاتی۔انہوں نے کہاکہ دشمن قوتیں چاروں اطراف سے ہم پر حملہ آور ہیں۔مساجد میں دھماکے کوئی مسلمان نہیں کرسکتا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار میں ہونے والابم دھماکہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔ملک دشمن قوتیں پاکستان کے حالات خراب کرنے کی سازشیں کررہی ہیں۔

وسیم اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -