رواں ہفتے تجاوزات کیخلاف کاروائی کیلئے شیڈول جاری
ملتان(خبرنگار ) ملتان شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے چاروں ٹاؤنز پرمشتمل دو گروپ دوبارہ تشکیل دیکر رواں ہفتے کیلئے کاروائی بارے شیڈول جاری کردیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی و فوکل پرسن انسداد تجاوزات ملتان شہر فاروق(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
ڈوگر کی طرف سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے 3 یوم 19تا 20 ستمبر تک ٹیم اے اورٹیم بی شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کریگی ‘ 21 اور 24 ستمبر کو شہر کے مختلف مقامات پر خفیہ آپریشن کیا جائیگا جبکہ 22 ستمبر کو بھی شیڈول کے مطابق کاروائی ہوگی اور جمعہ کے روز آپریشن نہیں ہوگا ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے چاروں ٹاؤنز کو روزانہ شام 5 بجے میٹرو روٹ پر تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ واضح رہے کہ ٹیم اے شاہ رکن عالم ٹاؤن اورموسیٰ پاک ٹاؤن جبکہ ٹیم بی شیر شاہ ٹاؤن اور بوسن ٹاؤن پر مشتمل ہے ۔
شیڈول