پاک روس پہلی مشترکہ جنگی مشقیں ہفتے سے شروع ہونگی

پاک روس پہلی مشترکہ جنگی مشقیں ہفتے سے شروع ہونگی
پاک روس پہلی مشترکہ جنگی مشقیں ہفتے سے شروع ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں چوبیس ستمبر سے شروع ہونگی، روسی دستہ مشقوں میں شرکت کے لئے تئیس ستمبر کو پاکستان پہنچے گا،روس کے سفارتی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد عسکری میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے، ایک سنیئر روسی سفارت کار نے واضح کیا ہے کہ بھارت یا کسی اور ملک کو ان مشقوں سے فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔دونوں ملکوں کے درمیان پہلی مشترکہ مشقوں میں دو سو روسی فوجی شرکت کریں گے جو تئیس ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ ماسکو میں پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ فوجی مشقیں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گی،اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -