انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی، دوسرا مرحلہ شروع

انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی، دوسرا مرحلہ شروع
انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی، دوسرا مرحلہ شروع

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، تمام تصدیق شدہ فہرستیں دس اکتوبر تک آویزاں کردی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اضافہ جات اور حذف ووٹ کی فہرستیں ملک بھر کے تقریبا11 ہزار 500 سے زائد ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں ہوں گی، پنجاب میں 7000 سندھ میں 1900 ،خیبر پختونخواہ،فاٹا میں 1000 اور بلوچستان میں 1500 مقامات پر ڈسپلے سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ ڈسپلے سینٹر ز کی فہرستیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ ڈسپلے سینٹر ز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے،ووٹرز ووٹ کی منتقلی،اخراج،درستگی کے لیے قریبی ڈسپلے سنٹر یا دفترضلعی الیکشن کمشنرسے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -