خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی الیکشن،35 نشستوں پر پولنگ جاری

خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی الیکشن،35 نشستوں پر پولنگ جاری
خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی الیکشن،35 نشستوں پر پولنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے چودہ اضلاع میں 35 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے ۔شاور ، چارسدہ، مردان، صوابی، کرک، بونیر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، دیر لوئر اور اپر میں شہریوں کی بڑی تعداد مقامی نمائندوں کے انتخاب کے لئے حق رائے دہی استعمال کررہی ہے۔صوبہ بھر میں تین ڈسٹرکٹ، ایک ٹاون کونسل،ہ بیس جنرل کونسلر،گیارہ یوتھ اور ایک کسان کونسلر کی نشست نمائندوں کاا نتخاب ہوگا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی سخت ہے ۔اڑتیس پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، سترہ کو حساس قرار دیا گیا ہے،پولیس کے ساتھ ساتھ ریپڈ رسپانس فورس کا گشت بھی جاری ہے۔

مزید :

قومی -