یونان کے پناہ گزین کیمپ میں آگ سے تباہی،30فیصد خیمے جل گئے

یونان کے پناہ گزین کیمپ میں آگ سے تباہی،30فیصد خیمے جل گئے
یونان کے پناہ گزین کیمپ میں آگ سے تباہی،30فیصد خیمے جل گئے

  

ایتھنز(مانیٹرنگ ڈیسک) یونان میں لیبوس کے جزیرے پر قائم پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے سے ٹینٹ اور عارضی گھر جل کر راکھ ہوگئے، واقعہ کے باعث چار ہزار سے زائد پناہ گزینوں کو بھی شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق لیبوس جزیرے پر موجود موریا کیمپ کو4000 سے زائد پناہ گزینوں سے اس وقت خالی کروانا پڑا جب شدید آگ نے وہاں کے ٹینٹ اور گھروں میں تباہی مچا دی۔سوئس امدادی ادارے ا کے مطابق آگ لگنے کے باعث 30 فیصد کیمپ جل گئے۔ مبینہ طور پر آگ خوراک کے معاملے پر جھگڑے کے بعد لگی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ اتفاقیہ لگی یا پھر لگائی گئی، مقامی حکام اس حوالے سے تحقیقات میں مصروف ہیں۔خیال رہے کہ رہے کہ لیسبوس میں 3600 پناہ گزینوں کی گنجائش ہے تاہم اقوامِ متحدہ کے مطابق وہاں 5600 پناہ گزین قیام پذیر ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -