امریکہ میں صدارتی انتخابات،8ہفتے باقی،امیدواروں کی لفظی جنگ جاری،مباحثوں کا ماحول بھی گرم رہنے کا امکان

امریکہ میں صدارتی انتخابات،8ہفتے باقی،امیدواروں کی لفظی جنگ جاری،مباحثوں ...
امریکہ میں صدارتی انتخابات،8ہفتے باقی،امیدواروں کی لفظی جنگ جاری،مباحثوں کا ماحول بھی گرم رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں جوں جوں صدارتی انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے،صدارتی امیدواروں کے درمیان لفظی جنگ بھی شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔نیویارک اور نیوجرسی میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد تو شدت کچھ زیادہ ہی ہے۔ ہیلری کلنٹن نے الزام لگایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ داعش کے خلاف جنگ کو اسلام کے خلاف جنگ میں بدلنا چاہتے ہیں جبکہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات اوباما اور ہلیری کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ریاست نیویارک میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تجربے اور استقامت سے ہی جیتی جاسکتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی تقریروں کے نتیجے میں داعش جیسی تنظیموں کو تقویت مل رہی ہے۔

ٹرمپ ان لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں جو اس جنگ کو اسلام کے خلاف جنگ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلی وڑن انٹرویو میں کہا کہ نیویارک اور نیوجرسی کے حالیہ واقعات کلنٹن اور اوباما کی پناہ گزینوں اور دہشت گردی کے خلاف پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

صدارتی انتخابات سے صدارتی امیدواروںکے چار مباحثے بھی ہونگے، موجودہ بیاناتی جنگ کے پیش نظر ان مباحثوں میں بھی ماحول خاصا گرم رہنے کا امکان ہے۔