فائر چیٹ،وائی فائی اور ڈیٹا کنکشن کے بغیر مسیج بھیجنے والی ایپ

فائر چیٹ،وائی فائی اور ڈیٹا کنکشن کے بغیر مسیج بھیجنے والی ایپ
فائر چیٹ،وائی فائی اور ڈیٹا کنکشن کے بغیر مسیج بھیجنے والی ایپ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کے آس پاس وائی فائی نہیں،ڈیٹا کنکشن بھی کام نہیں کررہا اور آپ میسج بھی بھیجنا چاہتے ہیں تو کوئی مسئلہ ہی نہیں،کیونکہ آپ کی اس پریشانی کا حل بھی آگیا ہے اور وہ ہے فائر چیٹ نامی موبائل ایپ،آپ کے پاس اینڈورائیڈ فون ہے یا آئی او ایس ڈیوائس،بس انسٹال کریں اور شروع ہوجائیں۔

یہ ایپ صارفین کو تحریری پیغامات بغیر ڈیٹا یا انٹرنیٹ کے بھیجنے اور موصول کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جس کی وجہ اس میں موجود میش نیٹ ورکنگ ہے۔درحقیقت یہ نیٹ ورکنگ وائرلیس طریقے سے آپ کے پیغامات کو کسی وائی فائی یا بلیو ٹوتھ انٹینا والے دوسرے فون میں موجود فائر چیٹ کے ذریعے مطلوبہ شخص تک پہچانے کا کام کرتی ہے۔اگر کوئی کنکشن آپ کے قریب نہ ہو تو پیغام بھیجے جانے تک اسٹور رہتا ہے اور ہاں یہ پیغام مکمل طور پر انکرپٹڈ ہوتا ہے، یعنی اسے کوئی اور نہیں پڑھ سکتا۔

ایپ بنانے والی کمپنی کہتی ہے ایک پیغام کو پہنچنے میں کچھ منٹ ضرور لگ سکتے ہیں مگر اس کے ذریعے آپ بیرون ملک سے بغیر رومنگ چارجز یا وائی فائی کے بھی اپنے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔”اسکیفٹ “کے مطابق دنیا بھر میں 50 لاکھ افراد اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -