انٹر نیٹ پر دوستی، امریکی لڑکی نے قبول اسلام کے بعد پیرمحل کے نوجوان سے شادی کر لی

انٹر نیٹ پر دوستی، امریکی لڑکی نے قبول اسلام کے بعد پیرمحل کے نوجوان سے شادی ...
انٹر نیٹ پر دوستی، امریکی لڑکی نے قبول اسلام کے بعد پیرمحل کے نوجوان سے شادی کر لی

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک)انٹر نیٹ پر دوستی،امریکی دوشیزہ نے قبول اسلام کے بعد پاکستانی نوجوان کو جیون ساتھی بنا لیا۔تفصیل کے مطابق پیرمحل حلقہ کھیکھا ذیل کے گاﺅں 331گ ب نور پور کا رہائشی محمد عمر عرصہ 3سال قبل سٹڈی ویزا پر برطانیہ گیا تو اسی دوران مذکورہ نوجوان کی انٹر نیٹ پر نیویارک کی دوشیزہ کیسیڈی مچلی رقر سے دوستی ہو گئی۔ محمد عمر وطن واپس لوٹ آیا تو کچھ عرصہ بعد کیسیڈی مچلی رقر بھی پاکستان آگئی اور دونوں نے کورٹ میرج کر لی۔شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد کیسیڈی مچلی رقر نے اپنا اسلامی نام عائشہ رکھ لیا۔

مزید :

ٹوبہ ٹیک سنگھ -