انڈ ر 18ہاکی :پاکستان نے اومان کے ارمان ٹھنڈے کردئیے

انڈ ر 18ہاکی :پاکستان نے اومان کے ارمان ٹھنڈے کردئیے
انڈ ر 18ہاکی :پاکستان نے اومان کے ارمان ٹھنڈے کردئیے

  

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان انڈر 18ہاکی ٹیم نے تیسرے میچ میں مہمان اومانی ٹیم کو تین صفر سے شکست دیکر سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔تینوں گول امجد علی نے پنلٹی کارنر پر کئے۔ سیریز کا آخری میچ آج سہ پہر چار بجے کھیلا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور اومان کی ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تین صفر سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری پالی۔ پاکستان کی طرف سے تینوں گول پنلٹی کارنر پر امجد علی نے کئے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

امجد علی نے پہلا گول 17ویں، دوسرا 24ویں جبکہ تیسرا گول میچ ختم ہونے سے تین منٹ قبل 67ویں منٹ میں کیا۔ میچ کے اختتام پر پاکستان ٹیم کے کوچ مدثر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سیریز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ اس میچ میں ہم نے اپنے ریزرو کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ نئی تکنیک کا استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے میچ میں ہمارے کھلاڑی پنلٹی کارنر پر زیادہ گول سکور نہیں کر سکے تھے جبکہ اس میچ کی اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے تینوں گول پنلٹی کارنر پر کئے۔

مزید :

کھیل -