خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 53.3 فیصد کمی ،ادارہ برائے شماریات

خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 53.3 فیصد کمی ،ادارہ برائے شماریات
خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 53.3 فیصد کمی ،ادارہ برائے شماریات

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17 ءکے پہلے ماہ جولائی کے دوران خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں 53.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2016 ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 327 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2015 ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 701 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا ۔ اسطرح جولائی 2015 ءکے مقابلہ میں جولائی 2016 ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 53 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -