سپورٹس لیکس کی دوسری قسط آگئی،موفراح اور رافیل نڈال کے نام بھی شامل

سپورٹس لیکس کی دوسری قسط آگئی،موفراح اور رافیل نڈال کے نام بھی شامل
سپورٹس لیکس کی دوسری قسط آگئی،موفراح اور رافیل نڈال کے نام بھی شامل

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)مریکی ایتھلیٹس سمون بائلز، سیرینا اور وینس ویلیمز کی میڈیکل تفصیلات جاری کرنے والے روسی ہیکرز فینسی بیئرز نے مزید چھبیس ایتھلیٹس کا میڈیکل ڈیٹا جاری کردیا۔ ہیکرز کے مطابق ایتھلیٹس پرفارمنس بڑھانے کی ادویات استعمال کرتے ہیں مگر واڈا انھیں پکڑنے میں ناکام ہے۔”دی گارڈین “ کے مطابق پہلے سمون بائلز اور سیرینا ولیمز ہیکرز کا شکار ہوئے اور اب  مو فراح، رافیل نڈال اور جسٹن روز زد میں آئے ہیں۔ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی واڈا کے مطابق روسی ہیکرز ساری کارروائیاں کررہے ہیں، یہ ہیکرزکون ہیں؟ان کامقصد کیا ہے؟کچھ پتہ نہیں چل رہا۔نئی لیکس میں الزامات کی زد میں آنے والے برطانوی ایتھلیٹ مو فراح اولمپک کی تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جو پانچ ہزار اور ہزار میٹر ریس کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئےجبکہ ٹینس اسٹار رافیل نڈال چودہ مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹل جیت چکے ہیں۔روسی ہیکرز کے مطابق ایتھلیٹس کہیں نہ کہیں موقع لگتے ہی پرفارمنس بڑھانے کی ادویات استعمال کرتے ہیں مگر واڈا انھیں پکڑنے میں ناکام ہے،روسی ہیکرز نے اس سے پہلے امریکی ایتھلیٹس سمون بائلز، سیرینا اور وینس ویلیمز کی میڈیکل تفصیلات بھی افشا کی تھیں۔

مزید :

کھیل -