جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دور تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کر لیا

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دور تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کر لیا
جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دور تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دور تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کر لیا۔خطے کے حالات خراب کرنے اور پاکستان کے ساتھ جنگ کے جنون میں مبتلا بھارت موجودہ صورتحال کو خراب کرنے کے لیے گھناﺅنے اقدامات کر رہا ہے ۔گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کا الزام بغیر تحقیقات کے پاکستان پر عائد کردیا گیا جس کے بعد سے بھارتی حکومت اور فوجی افسران پاکستان کے خلاف فوجی آپریشن کرنے کے بیانات دے رہی ہے۔بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت نے دور تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے جو زمین سے فضا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔میزائل اسرائیل کی مدد سے تیار کیا گیا ہے ۔

بھارت کو روس پاکستان مشترکہ مشقوں سے فکر مند نہیں ہونا چاہیے، روسی سفیر