سعودی ولی عہد کی جان کیری سے ملا قات، مشرق وسطیٰ میں جنگوں کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد کی جان کیری سے ملا قات، مشرق وسطیٰ میں جنگوں کے خاتمے پر تفصیلی ...
سعودی ولی عہد کی جان کیری سے ملا قات، مشرق وسطیٰ میں جنگوں کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال

  

نیویارک (آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران نیویارک میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماو¿ں میں ہونے والی ملاقات میں خطے کے بحرانوں دونوں ملکوں کے رمیان باہمی تعاون کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ولی عہد اور جان کیری نے مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی اور جنگوں کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بغداد میں بڑھتی ہوئی طلاقیں، ماہرین نے ایسی وجوہات بتا دیں کہ جان کر آپ حیران پریشان رہ جائیں گے،تفصیلات کیلئے کلک کریں

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد اور امریکی وزیرخارجہ کے خطے کے مسائل کے حوالے سے موقف میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف دو روز قبل نیویارک میں منعقد ہونے والے جنرل اسمبلی کے 71 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچے تھے۔ امریکہ آمد پران کا سرکاری سطح پر شاندار استقبال کیا گیا۔ولی عہد سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ روس بشارالاسد پر کنٹرول کھو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشارالاسد نہ صرف کئی سال سے اپنی قوم کے قتل عام میں مصروف ہے بلکہ امدادی قافلوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اس ہفتے ہم حقائق اکٹھے کریں گے اور اس کے بعد یہ فیصلہ کریں گے کہ آگے ہمیں کیا کرنا ہے۔جان کیری اور ولی عہد کے درمیان ملاقات کے وقت امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ عبداللہ بن فیصل بن ترکی، وزارت داخلہ کے مشیر شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف، وزیر مملکت مساعد بن محمد العیبان، وزیرمالیات ابراہیم بن عبدالعزیز العساف اور وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی موجود تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -