لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستارسمیت دیگر رہنماﺅں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین اور رہنما فاروق ستار سمیت دیگر رہنماوں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بانی ایم کیو ایم اور دیگر رہنماﺅں کے خلاف گزشتہ سال سولجر بازار تھانے میں لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی ۔اس موقع پر عدالت نے بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت 20سے زائد رہنماوں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
کرنسی سمگلنگ کیس :ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور