سرگودھا میں خاتون اور اس کی بیٹی کا ایک ہی شخص کے نکاح میں ہونے کا انکشاف، ماں دونوں کے خلاف عدالت پہنچ گئی

سرگودھا میں خاتون اور اس کی بیٹی کا ایک ہی شخص کے نکاح میں ہونے کا انکشاف، ...
سرگودھا میں خاتون اور اس کی بیٹی کا ایک ہی شخص کے نکاح میں ہونے کا انکشاف، ماں دونوں کے خلاف عدالت پہنچ گئی

  

سرگودھا (ویب ڈیسک) ماں اور بیٹی سے نکاح سرگودھا کی سیشن عدالت میں افسوسناک مقدمہ کی سماعت شروع ہوگئی،  ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا محمد عارف خان نیازی کی عدالت میں ا یک رٹ پٹیشن دائر ہوئی ہے جس میں سرگودھا کی ایک خاتون نے اپنے شوہر اور سوتن جو کہ رشتے میں اس کی حقیقی بیٹی ہے کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لئے رجوع کیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رٹ پٹیشن میں طارق آباد کی آمنہ بی بی نے الزام لگایا ہے کہ پانچ سال قبل اس نے پہلے خاوند سے علیھدگی کے بعد چک 50 شمالی کے محمد شاہد کے ساتھ دوسری شادی کرلی اور اپنے پہلے خاوند سے ہونے والے اولاد کے ساتھ شاہد کے گھر میں رہنے لگی، اسی دوران خاوند شاہد نے اس کی بڑی بیٹی مسرت سے ناجائز تعلقات اختیار کرلئے اور 6 جولائی 2016ءکو اس کے خاوند نے اس کی حقیقی بیٹی سے نکاح کرلیا اور اب وہ دونوں ماں بیٹی ایک ہی شخص کے نکاح میں ہیں ، مذکورہ درخواست پر فاضل جج محمد عارف خان نیازی نے حقائق جاننے کے لئے تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او سے رپورٹ مانگ لی ہے، مقدمہ کی آئندہ سماعت 22 ستمبر کو ہوگی۔

مزید :

سرگودھا -