ایک پلیٹ بریانی ،100روپے نقدی ملنے کا وعدہ، خاتون نے 42بسیں جلاڈالیں

ایک پلیٹ بریانی ،100روپے نقدی ملنے کا وعدہ، خاتون نے 42بسیں جلاڈالیں
ایک پلیٹ بریانی ،100روپے نقدی ملنے کا وعدہ، خاتون نے 42بسیں جلاڈالیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور (نیوز ڈیسک،آن لائن) گزشتہ دنوں پانی کی تقسیم پر ہونے والے فساد، جس میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے سے متعلق نئے انکشافات ہوئے ہیں ۔ایک لڑکی نے محض ایک پلیٹ بریانی اور سو روپے کے عوض مظاہرے کیلئے اپنی خدمات پیش کیں اور اس دورا ن اس نے 42بسوں کو آگ لگائی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تازہ ترین تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ 22 سالہ لڑکی نے محض ایک پلیٹ بریانی اور سو روپے کیلئے فسادات کے دوران 42 بسوں کو آگ لگائی۔ 12 ستمبر کو پھوٹنے والے ان فسادات کے دوران جلاﺅ گھیراﺅ میںملوث 11 افراد میں سی بھگیا نامی مذکورہ لڑکی بھی شامل ہیں۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے بس کے عملے پربھی ڈیزل چھڑک دیا اور انہیں جلانے کی دھمکی دی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ ساتھ عملے کی جانب سے بنائی گئی موبائل ویڈیوز سے اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے ،مزید یہ کہ پولیس نے ملزمہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے موقع پر موجود لوگوں کو اشتعال دلایا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
تاہم سی بھگیا کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی کے دوستوں نے احتجاج میں شامل ہونے کیلئے اسے ایک پلیٹ مٹن بریانی اور 100 روپے کی پیشکش کی تھی۔بھگیا 12 ستمبر کی دوپہر کو گھر پہنچی ہی تھی کہ چند جاننے والے آئے اور اس سے مظاہرے میں حصہ لینے کا کہا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ دن کے اختتام پر اسے ایک پلیٹ بریانی اور 100 روپے دیں گے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس ذرائع کے مطابق فوٹیج میں دیگر خواتین کی موجودگی کی بھی تصدیق ہوئی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ان کا دنگوں میں کوئی کردار تھا یا نہیں۔ بنگلورو میں ہونے والے فسادات کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے 400 افراد میں بھگیا واحد خاتون ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔