مہوش بلوچ نے نئی ڈرامہ سیریل میں کام کا معاہدہ کرلیا

مہوش بلوچ نے نئی ڈرامہ سیریل میں کام کا معاہدہ کرلیا
مہوش بلوچ نے نئی ڈرامہ سیریل میں کام کا معاہدہ کرلیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش بلوچ نے نئی ڈرامہ سیریل میں کام کا معاہدہ کرلیا ہے جس کی ریکارڈنگ آئندہ ماہ لاہور میں شروع ہوگی۔ اس بارے میں مہوش بلوچ نے بتایا کہ میں اب ماڈلنگ کی بجائے ایکٹنگ کو ترجیح دے رہی ہوں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ اداکاری میں مستقبل زیادہ روشن ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے جس ڈرامے میں کام کا معاہدہ کیا ہے اس میں مجھے سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کا موقع ملے جن سے میں بہت کچھ سیکھ سکتی ہوں۔ ایک سوال کیے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ مجھے فلم میں کام کی آفرز بھی ہیں لیکن میں ابھی صرف ٹی وی پر ہی کام کروں گی۔

مزید :

تفریح -