حیران کن خبرآگئی ، سعودی عرب میں ہسپتال کے عملے نے ہڑتال کردی کیونکہ ۔ ۔ ۔

حیران کن خبرآگئی ، سعودی عرب میں ہسپتال کے عملے نے ہڑتال کردی کیونکہ ۔ ۔ ۔
حیران کن خبرآگئی ، سعودی عرب میں ہسپتال کے عملے نے ہڑتال کردی کیونکہ ۔ ۔ ۔

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ساحلی شہر الخبر کے پرائیویٹ ہسپتال کے عملے نے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج ہڑتال کردی۔فاکس نیوز نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے بتایا ہے کہ الخبر میں سعد اسپتال کی نرس نے خبررساں ادارے کو ٹیلی فون پر بتایا کہ دو سو افراد پر مشتمل عملے جس میں نرسیں بھی شامل ہیں نے جولائی کے بعد سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجاََ کام روک دیا ہے۔نرس کے مطابق اسپتال میں صفائی کرنے والے عملے کو تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں لیکن پیرامیڈیکل سٹاف کو عید کے بعد تنخواہیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو اب تک پورا نہیں ہوا.ہڑتالی ملازمین نے معاملہ حل نہ ہونے پر گورنر ہاو¿س کے سامنے احتجاج کی دھمکی بھی دی ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -