شاہد کپور اور میرا چوپڑا نے 25دن بعد بیٹی کا نام رکھ لیا

شاہد کپور اور میرا چوپڑا نے 25دن بعد بیٹی کا نام رکھ لیا
شاہد کپور اور میرا چوپڑا نے 25دن بعد بیٹی کا نام رکھ لیا

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹارشاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے آخر کار اپنی بیٹی کا نام رکھ ہی لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار کی بیٹی کے کئی متوقع دلچسپ نام گردش کررہے تھے تاہم اب ان تمام افواہوں نے دم توڑ دیا ہے کیونکہ شاہد اور میرا نے اپنی بیٹی کا نام ’میشا‘ رکھا ہے۔ میشا کا نام میرا راجپوت کے نام کے پہلے حصے ’می‘ اور شاہد کپور کے نام کے پہلے حصے ’شا‘ کا امتزاج ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہد کپور نے اس سے قبل اپنی اہلیہ میرا اور والد پنکج کپور کے ہمراہ امرتسر کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے نام کے سلسلہ میں ایک بابا سے مشاورت کی تھی۔

مزید :

تفریح -