تیرے نام والی بھومیکا چاؤلہ بنیں گی دھونی کی ’بہن‘

تیرے نام والی بھومیکا چاؤلہ بنیں گی دھونی کی ’بہن‘
تیرے نام والی بھومیکا چاؤلہ بنیں گی دھونی کی ’بہن‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی)بالی اداکارہ بھومیکا چاو¿لہ 9 سال بعد فلم ”ایم ایس دھونی“ سے واپسی کے لیے تیار ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھومیکا چاو¿لہ نے 2003ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ”تیرے نام“ سے فلمی دنیا میں انٹری دی اور راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جبکہ فلم میں سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔کپل شرما کی ’بیوی‘ ثمونا چکروتی کی دسمبر میں فلمساز سمرات مکھر جی سے شادی کا امکان
اداکارہ نے پہلی فلم سے شہرت حاصل کرنے کے بعد کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم کوئی بڑی کامیابی حاصل نہ کر سکیں ۔ اداکارہ بھومیکا چاو¿لہ نے 2007 میں اپنے قریبی دوست سے طویل معاشقے کے بعد شادی کر لی اور فلمی دنیا سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی تھی تاہم اب 9 سال کے وقفے کے بعد اداکارہ بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں۔ ماضی کی خوبرو اداکارہ کی فلم کے سیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں ان کے بدلے ہوئے روپ پر سب حیران ہیں۔ اداکارہ اپنے وزن میں اضافے کے بعد موٹاپے کا شکار ہو گئی ہیں جس کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

تفریح -