بھارتی لڑاکا طیارے مگ 21کی سری نگر میں کریش لینڈنگ : بھارتی میڈیا

بھارتی لڑاکا طیارے مگ 21کی سری نگر میں کریش لینڈنگ : بھارتی میڈیا
بھارتی لڑاکا طیارے مگ 21کی سری نگر میں کریش لینڈنگ : بھارتی میڈیا

  

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی لڑاکا طیارے مگ 21نے سری نگر میںکریش لینڈنگ کی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارے مگ 21 نے سری نگر کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے تاہم لینڈنگ کے دوران ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی نقصان کی بارے میں نہیں بتایا گیا اور نہ ہی کریش لینڈنگ کی وجہ بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ، کولکتہ ایئر پورٹ پر بھارتی ایئر لائن کے طیارے میں بم۔۔۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ کریش لینڈنگ سے طیارےاور رن وے کو نقصان پہنچا ہے تاہم نقصانات کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل بھی بھارتی مگ 21 کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں طیارے کے دونوں پائلٹوں نے چھلانگ لگا دی تھی جس وجہ سے انکی جان محفوظ رہی ۔

مزید :

بین الاقوامی -