عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس، عدالت کا عمران خان اور طاہر القادری کو گرفتار کر کے 11 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم

عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس، عدالت کا عمران خان اور طاہر القادری کو گرفتار کر ...
عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس، عدالت کا عمران خان اور طاہر القادری کو گرفتار کر کے 11 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں ایس ایس پی اسلام آباد کو خود عمران خان اور طاہر القادری کو گرفتار کر کے 11 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستارسمیت دیگر رہنماﺅں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پولیس نے تعمیلی رپورٹ پیش کی ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے عمران خان اور طاہر القادری کے گھروں پر چھاپے مارے لیکن ملزمان اپنے گھروں میں نہیں تھے جس پر عدالت نے ایس ایچ او سیکرٹریٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جلسے کرتا پھر رہا ہے اور آپ کو مل نہیں رہا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کو خود ملزموں کو 11 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -