صحافیوں کو دھمکیاں : ”گلو بٹ “ کے بھائی غنی بٹ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

صحافیوں کو دھمکیاں : ”گلو بٹ “ کے بھائی غنی بٹ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
صحافیوں کو دھمکیاں : ”گلو بٹ “ کے بھائی غنی بٹ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے بدتمیزی کرنے اور بدمزگی پھیلانے پر ”گلوبٹ “ کے بھائی غنی بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روزپنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے ہاتھا پائی اور دھمکیاں دینے پر پریس کلب کے مینجر سلما ن کی درخواست پر غنی بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمہ دفعہ 506کے تحت درج کیا گیا ہے ۔

سری نگر میں بھارتی لڑاکا تیارہ گھس آیا ۔ مکمل خبر کیلئے  یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ غنی بٹ کیخلاف صحافیوں کو دھمکیاں دینے کے جرم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، غنی بٹ گزشتہ روز پریس کلب میں بدمزگی پھیلانے پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں زیر حراست تھا ۔

غنی بٹ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد اسے پریس کانفرنس سے باہر نکال کر لیگی جانثار فورس کے کارکنوں نےخوب مار پیٹ کی اور پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا تھا ۔

مزید :

لاہور -