”را“ کے مبینہ ایجنٹ صدام حسین سے متعلق کیس کی سماعت، آئی جی سندھ سے کیس کا چالان طلب

”را“ کے مبینہ ایجنٹ صدام حسین سے متعلق کیس کی سماعت، آئی جی سندھ سے کیس کا ...
”را“ کے مبینہ ایجنٹ صدام حسین سے متعلق کیس کی سماعت، آئی جی سندھ سے کیس کا چالان طلب

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے مبینہ ایجنٹ صدام حسین سے متعلق مقدمہ میں آئی جی سندھ سے کیس کا چالان طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی احمد سرور کی عدالت میں ”را“ کے مبینہ ایجنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چالان پیش نہ کرنے پر سی ٹی ڈی حکام پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے چالان پیش نہ کرنے پر سی ٹی ڈی حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے چالان طلب کر لیا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایڈیشنل آئی جی اور تفتیشی افسر کو کئی بار شوکاز جاری کئے جا چکے ہیں لیکن کوئی عمل نہیں کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے حساس مقامات کی تصاویر اور معلومات بھارت کو فراہم کیں۔

مزید :

کراچی -