قندیل بلوچ قتل کیس: نامکمل چالان دوبارہ مرتب کرنے کا کام شروع

قندیل بلوچ قتل کیس: نامکمل چالان دوبارہ مرتب کرنے کا کام شروع
قندیل بلوچ قتل کیس: نامکمل چالان دوبارہ مرتب کرنے کا کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (صباح نیوز)ملتان پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کا نامکمل چالان دوبارہ مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ملتان پراسیکیوٹر کی جانب سے قندیل بلوچ قتل کیس کے نامکمل چالان پر اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹرکی جانب سے نا مکمل چالان میں 16 اعتراضات لگائے گئے ہیں جنہیں دور کیا جا رہا ہے۔

موٹاپے سے بچنا ہے تو یہ کام کریں۔۔۔ جاپانی ماہرین نے دلچسپ”ٹوٹکا“ بتادیا
ان اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ چالان میں قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کے کردار کو متعین کیا جائے اور قندیل بلوچ کے والدین کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا ہے اور اگر انہیں شامل تفتیش کیا گیا ہے تو ان کے کردار کا تعین بھی کیا جائے۔

مزید :

ملتان -