لاہو ر کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ، کئی علاقوں میں بجلی غائب

لاہو ر کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ، کئی علاقوں میں بجلی غائب
لاہو ر کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ، کئی علاقوں میں بجلی غائب

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورکے بعض علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہو گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے ، گلبرگ ، لبرٹی مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش سے کسی حد تک گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے,بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں تاہم بارش ہوتے ہی کئی علاقوں جن میں گلبرگ ، شادمان ، اچھرہ ،سمن آباد ، گارڈن ٹاﺅن ، وحدت روڈ ، جوہر ٹاﺅن ، فیصل ٹاﺅن ، سمن آباد ، اقبال ٹاﺅن ، گرین ٹاﺅن ، ٹاﺅن شپ میں بجلی غائب ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں ، لیگی کارکنوں نے عمران خان کو انڈے مارنے پر انعام کا اعلان کر دیا ، کتنی رقم دی جائے گی ؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں 

گزشتہ روز بھی لاہو ر کے بعض علاقوں میں دوپہر کے وقت ہلکی بارش ہوئی تھی جس کے بعد آسمان پر بادلوں نے بسیرا کر لیا تھا  ۔محکمہ موسمیات نے اس کے برعکس آج لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کی تھی ۔

مزید :

ماحولیات -