بانی ایم کیو ایم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد، کل احتجاج کیا جائے گا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی ایم کیو ایم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے جس کے مطابق کل ان کی تقریر کے خلاف سندھ اسمبلی میں احتجاج کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی خیرالنساءمغل نے جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی تقریر اور نعروں نے اشتعال پیدا کیا، لاکھوں پاکستانیوں کی دل آزاری کی گئی اور میڈیا ہاﺅسز کو نقصان پہنچایا گیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم نے اشتعال انگیز تقریر کر کے آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی ہے اور حکومت سندھ اس کی مذمت کرتی ہے۔ کل سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم کی تقریر کے خلاف احتجاج کریں گے ۔