پاکستانی تاجروں کی عید ملن پارٹی ، مہمان خصوصی رحمان ملک کی آمد پر ’ الطا ف کا یار ، غدار غدار‘ کے نعرے لگ گئے

پاکستانی تاجروں کی عید ملن پارٹی ، مہمان خصوصی رحمان ملک کی آمد پر ’ الطا ف ...
پاکستانی تاجروں کی عید ملن پارٹی ، مہمان خصوصی رحمان ملک کی آمد پر ’ الطا ف کا یار ، غدار غدار‘ کے نعرے لگ گئے

  

لندن(عرفان الحق) رحمن ملک پاکستانی تاجروں کے پروگرام میں آئے تو حال میں موجود کچھ افراد نے "الطاف کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے" کے نعرے لگانے شروع کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سینیٹر رحمن ملک گذشتہ روز جب یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے عید مِلن پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔

یوکے پاکستان چیمپر آف کامرس کے اس عید مِلن پارٹی میں بڑی تعداد میں برٹش پاکستانی بزنس مین شریک تھے۔ سابق وفاقی وزیر رحمن ملک جب تقریر کررہے تھے تو حال میں موجود افراد نے "الطاف کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے " کے نعرے لگانے شروع کردئیے۔ جس پر رحمن ملک تقریر ادھوری چھوڑ کر سٹیج سے نیچے آ گے۔ جب کہ پروگرام کی انتظامیہ نے لوگوں کو نعرے لگانے سے منع کردیا۔ اور رحمن ملک کو تقریب سے اٹھ کر جانا پڑا .

مزید :

برطانیہ -