تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرار دا د جمع کرا دی

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرار دا د جمع کرا دی
تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرار دا د جمع کرا دی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرار داد جمع کرادی ۔میڈ یارپورٹس کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف قرار داد پیش کی جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلا یا جائے ۔

اڑی حملہ :بھارتی فوج نے حملہ آوروں کے خون کے نمونے حاصل کر لیے ، امریکا بھجوائے جائیں گے : بھارتی میڈیا

قرار داد میں کہا گیا کہ بانی ایم کیو ایم نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے مدد مانگی ،ریاست کے خلاف بغاوت اور میڈ یا پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ملک کے خلاف بات کرنے والے ہر شخص کے خلاف آواز اٹھائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایم کیو ایم ہماری قرار داد کی حمایت کر ے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایم کیو ایم نے ہماری قرار داد کی حمایت نہ کی تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ آج بھی متحدہ الطاف حسین کی حامی ہے ۔

مزید :

کراچی -