وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے کیلئے امریکہ میں ہیں،تمام جماعتیں ساتھ دیں،روحیل اصغر

وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے کیلئے امریکہ میں ہیں،تمام جماعتیں ساتھ ...
وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے کیلئے امریکہ میں ہیں،تمام جماعتیں ساتھ دیں،روحیل اصغر

  

اسلام آباد(اے پی پی) چیئرمین سٹینڈ نگ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل اصغر نے کہابیرونی خطرات سے نمٹنے سے قبل اندرونی مسائل کا حل کرنا ضروری ہے۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات عالمی برادوری کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کے لئے ہےں۔ انھوں نے کہا وزیر اعظم نواز شریف دنیا کے سامنے مسلہ کشمیر اجاگر کر نے کے لئے امریکہ میں موجود ہیں اور تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ وزیر اعظم کے ویژن کی بھر پور حمایت کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور اپنی ذاتی اناکے مسائل کو پس پشت ڈال دیں۔

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی سنگینی کومحسوس کرے،نوازشریف کی سعودی ولی عہد سے گفتگوکی تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا اگر ہم اپنے اندرونی مسائل میں الجھے رہے تو ایسی صورت میں بیرونی مسائل سے نمٹنا دشمن کا سامنا کرنا،اس سے لڑنا اور س کے اوچھے ہتھکنڈوں کا جواب دینابھی دشوار ہو جائیگا۔ شیخ روحیل نے 1965 کی جنگ ستمبر میں کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہاجنگ میں کامیابی کی اصل وجہ اس وقت کے عوام،سیاستدانوں اور افواج پاکستان کا ایک ایجنڈے پر یکجا ہونا تھا جبکہ 1971 کی جنگ میں ناکامی کی بڑی وجہ سیاسی کشیدگی تھی۔ انہوں نے کہا آج ہمیںہر میدان میں متحد ہوکر دشمن کو شکست دینا ہو گی۔

مزید :

اسلام آباد -