چوہدری نثار کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال

چوہدری نثار کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ...
چوہدری نثار کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار کی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی پامالی پر گفتگو کی گئی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں چوہدری نثار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی کوشش کو تشدد و جبر سے دبا یا نہیں جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گا ،کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الزامات کی روش پاک بھارت مذاکرات کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے ۔

اڑی حملہ :بھارتی فوج نے حملہ آوروں کے خون کے نمونے حاصل کر لیے ، امریکا بھجوائے جائیں گے : بھارتی میڈیا

مزید :

قومی -