حکمرانوں نے تمام شعبے تباہ کر دیے ، ملک دشمنوں کیخلاف آرمی چیف کا موقف قوم کی آواز ہے :چودھری سرور

حکمرانوں نے تمام شعبے تباہ کر دیے ، ملک دشمنوں کیخلاف آرمی چیف کا موقف قوم ...
حکمرانوں نے تمام شعبے تباہ کر دیے ، ملک دشمنوں کیخلاف آرمی چیف کا موقف قوم کی آواز ہے :چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے تمام شعبوں کو تباہ کر دیا ہے،ملک میں تمام مسائل کی جڑ ظلم ‘ناانصافی ہے جس کے خلاف ہم بھر پور آواز بلند کر رہے ہیں۔‘ملک دشمنوں کے خلاف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا موقف پوری قوم کی آواز ہے ‘ملک دشمنوں کےخلاف دوٹوک پالیسی اختیار کرنالازم ہو چکا ہے ‘حکمرانوں کو بھی اپنی پالیسی میں  تبدیلی کر نا ہوگی ۔

پارٹی دفتر میں پاکستان کسان اتحاد کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ کسانوں کو جھوٹی تسلیاں دی  جسکی وجہ سے کسانوں کو اپنے جائز مطالبات کی منظور ی کےلئے ایک بار پھر سڑکوں پر آنا پڑ ا رہا ہے اور تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونےوالے کسانوں کے احتجاجی دھر نے اور ریلی میں بھر پور شرکت کر ےگی ۔تحر یک انصاف کسانوں سے کندھے سے کندھا ملا کر چلے گی۔

بھارتی لڑاکا طیارے مگ 21کی سری نگر میں کریش لینڈنگ ۔ مکمل خبر پڑھنےکیلئے یہاں کلک کریں

 انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران قوم کسانوں سمیت تمام شعبوں کےلئے ایک بوجھ بن چکا ہے اور ملک میں ظلم اور ناانصافی ختم ہونے کی بجائے اس میں مسلسل اضافہ رہا ہے جسکی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں ۔

گلو بٹ کا بھائی بھی پکڑا گیا 

انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسی قوتیں  ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتی ہے جن کے خلاف آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کی قیادت میں پاک افواج کی پالیسسی قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے اور تحر یک انصاف سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک دشمنوں کے خلاف لڑ نےوالی افواج پاکستان کے ساتھ ہے مگر حکمرانوں کو بھی ملک دشمنوں کے بارے میں نرم نہیں بلکہ سخت اور دوٹوک موقف اختیار کر نا ہوگا ۔

مزید :

لاہور -