سوات میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.7ریکارڈ

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ گھروںسے باہر نکل آئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سوات میں آنے والے زلزے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.7ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 103کلو میٹر تھی ۔