خبردار!اگر آپ دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں تو ایک بار یہ خبر ضرور پڑھ لیں

خبردار!اگر آپ دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں تو ایک بار یہ خبر ضرور پڑھ لیں
خبردار!اگر آپ دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں تو ایک بار یہ خبر ضرور پڑھ لیں

  

اسلام آباد(اے پی پی) جاپانی سائنسدانوں کاکہناہے کہ دن کے وقت ایک گھنٹے سے زیادہ نیند کرنا ذیابیطس کی علامت ہو سکتی ہے۔سائنس دانوں نے یہ نتیجہ تین لاکھ سے زائدافراد کے معمولات کا تجزیاتی مطالعہ کرنے بعد کہا ہے کہ طویل بیماری میں مبتلا اورغیرتشخیص شدہ ذیابیطس والے افراد بھی دن کے وقت تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ ٹوکیو یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق کے مطابق دن کے وقت ایک گھنٹے سے زائد نیند سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا امکان 45 فیصد بڑھ جاتا ہے جبکہ دن کے وقت 40 منٹ سے کم نیند کا ذیابیطس سے کوئی تعلق نہیں۔

شاہی خاندان کا وہ شہزادہ جسے ایسی شرمناک جنسی عادت پڑگئی کہ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے،تفصیلات کیلئے کلک کریں

ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کے وقت طویل نیندرات کی نیند میں خلل کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔ نیند میں یہ خلل ہارٹ اٹیک، کارڈیوویسکولر بیماری اور ٹائپ 2 ذیابیطس سمیت دیگر میٹابولِک مسائل کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ دن بھر کے کام یا سوشل لائف کے معمولات کی وجہ سے نیند میں کمی ، بھوک اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ وہ لوگ جن کی صحت اچھی نہ ہو یا جو ذیابیطس کے ابتدائی مدارج میں ہوں وہ دن کے وقت زیادہ سونے کی طرف راغب ہوں۔دوسری جانب گلاسکو یونیورسٹی کے میٹابولک میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر نوید ستار کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں جو نیند میں خلل اور ذیابیطس کے درمیان ربط کا پتا دیتے ہیںان نتائج کا بہت محتاط ہو کر جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا عام طور پر یہ ممکن نہیں کہ صرف جائزے کی بنیاد پر ایسے نتائج نکالے جا سکیں کہ کون ذیابیطس میں مبتلا ہے ہو سکتا ہے دن میں زیادہ نیند کی کوئی اور بھی وجوہات ہوں۔

مزید :

تعلیم و صحت -