اقوام متحدہ نے شام کیلئے تمام امدادی قافلوں کو روک دیا

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے شام کیلئے تمام امدادی قافلوں کو روک دیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ شام میں امدادی قافلے پر حملے کے بعد کیا ہے اور ہر طرح کے امدادی آپریشن کو معطل کر دیا ہے۔