خیبرپختونخواہ کیساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوا ، چشمہ رائٹ کینال کیلئے معاہدے کے تحت فنڈ دئیے جائیں: صوبائی وزیر خزانہ
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن سے سی پیک کے روٹ کو بدل کر ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا کہ چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے معاہدے کے تحت وفاق فنڈ ریلیز کرے۔ رائٹ چشمہ لیفٹ کنال سے 3 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کیساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ مالاکنڈڈویڑن سے سی پیک کے روٹ کو بدلنا ہمارے ساتھ زیادتی ہے۔