علمی تحقیق کسی کی میراث نہیں، ہمارے سائنسدان ملک کا اثاثہ ہیں،ممنون حسین

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سپارکو تحقیق کے شعبے میں بین الاقوامی خلائی تنظیم کارکن ہے،علمی تحقیق اور ترقی کسی کی میراث نہیں،خلائی تحقیق سے متعلق ہمارے سائنسدان ملک کا اثاثہ ہیں۔ہمارا ہر قدم پہلے قدم سے مضبوط ہونا چاہئے۔منگل کو اسلام آباد میں کامسٹیک کے زیر اہتمام دوسری خلائی تحقیق سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.
خبردار!اگر آپ دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں تو ایک بار یہ خبر ضرور پڑھ لیں
صدر مملکت ممنون حسین نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ گزشتہ چند دہائیوں میں خلائی علوم میں بہت ترقی ہوئی ہے۔پاکستان نے خلائی تحقیق اور علوم میں توجہ دی ہے۔پاکستان کا پہلا خلائی سیارہ پاک سیٹ ون آر کی بنیاد ہے۔ صدر ممنون نے کہا کہ ہمیں خلائی تحقیق سے فائدہ اٹھانے کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنا ہو گا۔علم کے تمام شعبوں میں خود انحصاری ہماری منزل ہونی چاہیے۔تحقیق اور علوم میں ترقی آنے والی نسلوں کے لئے مفید ہونی چاہیے۔کانفرنسوں کے انعقاد سے علم و تحقیق کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔