تحریک انصاف کی خواتین نے کفن پوش فورس تیار کرلی ، کفن پہن کر مارچ میں شرکت کا اعلان

تحریک انصاف کی خواتین نے کفن پوش فورس تیار کرلی ، کفن پہن کر مارچ میں شرکت کا ...
تحریک انصاف کی خواتین نے کفن پوش فورس تیار کرلی ، کفن پہن کر مارچ میں شرکت کا اعلان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنوں نے رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے کفن پوش فورس تیار کر لی۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کفن پوش فورس میں شامل خواتین کفن پہن کر رائیونڈ مارچ میں شرکت کریں گی جن کا کہنا ہے کہ وہ لیگی کارکنوں کو چوڑیوں کا تحفہ پیش کریں گی ۔

کولکتہ ایئر پورٹ پر بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع ۔ تفصیلی خبر کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق خواتین نے لیگی کارکنوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر گلو بٹوں نے انہیں رائیونڈ مارچ سے روکنے کی کوشش کی تو چھٹی کا دودھ یاد دلادینگے ۔خواتین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں رائیونڈ مارچ ضرور کریں گے اور اس میں کراچی سے خواتین کی بڑی تعداد شرکت کریگی ۔

مزید :

کراچی -