پاکستان ایک ذمہ دار ملک،خطے میں قیام امن کیلئے اہم کردارادا کررہاہے:ناصر جنجوعہ

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔منگل کو اسلام آباد میں ا فغانستان اور پاکستان کے لئے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے فرانس مائیکل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہنے افغان حکومت کی زیر نگرانی امن عمل کے ذریعے افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستا ن کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور خطے میں قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کررہاہے۔
مائنس الطاف حسین فارمولا،ایم کیو ایم لندن کی قیادت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟جاننے کیلئے کلک کریں
ناصر جنجوعہ نے پھر کہا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمت اور امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا انہوں نے کہاکہ الزام تراشی اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے تاکہ دو طرفہ تعلقات میں خرابی پیدا نہ ہو۔ملاقات کے دوران باہمی تعاون کے شعبوں اور خطے کی سلامتی کو مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔