محمد عامر کو میں نے بھی اپنی شادی پر نہیں بلایا تھا : محمد آصف، فون پر مبارکباد دونگا : سلمان بٹ

محمد عامر کو میں نے بھی اپنی شادی پر نہیں بلایا تھا : محمد آصف، فون پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی فاسٹ بولر محمد عامر کی شادی کی دعوت نہ ملنے پر محمد آصف اور سلمان بٹ بلاآخر بول پڑے ۔

نیو نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر نے اپنی شادی پر نہیں بلایا تو نہ بلائیں کیونکہ میں نے بھی اسے اپنی شادی پر نہیں بلایا تھا ۔

’’گلو بٹ ‘‘کا بھائی بھی پکڑا گیا ۔ خبر کی تفصیل جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

انکا کہنا تھا کہ شادی پر بلانے یا نہ بلانے سے کوئی فر ق نہیں پڑتا مگر دکھ اس لیے نہیں ہے کہ میں نے بھی محمد عامر کو اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا تھا ۔
دوسری جانب سلمان بٹ نے سپورٹس مین شپ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر نے نہیں بلایا تو کوئی بات نہیں ۔”میں فون کر کے محمد عامر کو مبارکباد دونگا “۔

رینجرز کا چھاپا، مکان کے ایسے حصے سے اسلحہ برآمد کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے 

قومی فاسٹ بولر محمد عامر کی گزشتہ رات مہندی تھی اور آج انکی بارات ہے ۔ محمد عامر نے سلمان بٹ اور محمد آصف کو اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا تھا جس کے بعد میڈیا پر مختلف تبصرے ہو رہے تھے ۔یاد رہے محمد عامر اور محمد آصف سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا کاٹ چکے ہیں ۔

مزید :

کھیل -