پانامہ ایشو، پارلیمینٹ کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہیں، فی الوقت سپریم کورٹ جانے کا کوئی ارادہ نہیں: خورشید شاہ

پانامہ ایشو، پارلیمینٹ کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہیں، فی الوقت سپریم کورٹ ...
پانامہ ایشو، پارلیمینٹ کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہیں، فی الوقت سپریم کورٹ جانے کا کوئی ارادہ نہیں: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ ایشو پر فی الوقت سپریم کورٹ جانے کا کوئی ارادہ نہیں ، پیپلز پارٹی پارلیمینٹ کی بالادستی کو تسلیم کرتی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ پیپلز پارٹی پارلیمینٹ کی بالادستی کو تسلیم کرتی ہے اور اس معاملے پر پارلیمینٹ میں بل بھی اسی لئے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے تو پانامہ ایشو ایک گھنٹے میں حل ہو سکتا ہے، اگر سب کچھ قانونی ہے تو حکومت کو دستاویزی ثبوت پیش کرنے چاہئیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمینٹ سے قطعی طور پر ناامید نہیں ہیں تاہم اگر پانامہ ایشو پارلیمینٹ میں حل نہ ہوا تو پھر دیگر آپشنز پر غور کریں گے۔